’’دل والے‘‘ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری

’’دل والے‘‘ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری
 ’’دل والے‘‘ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری

  

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم ’’دل والے‘‘ کا باکس آفس پرکامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے،جس نے دنیا بھر سے100کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے ۔روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل والے ریلیز کے تیسرے دن دنیا بھر میں 100کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فلم میں بالی ووڈ کی سب سے مشہور آن اسکرین رومینٹک جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل نے بہترین اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں جسے دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون ، کریتی سینن اور بومن ایرانی بھی شامل ہیں ۔

مزید :

کلچر -