کپوارہ کے تین لاپتہ شہریو ں کے کیس میں ملوث بھارتی فوجی اہلکار

کپوارہ کے تین لاپتہ شہریو ں کے کیس میں ملوث بھارتی فوجی اہلکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)کپوارہ کے تین لاپتہ شہریو ں کے کیس میں ملوث بھارتی فوجی اہلکار کے ریمانڈ میں تین روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ملو ث ٹر یٹورئل فوجی اہلکار کو پولیس نے پیر کو جو ڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہا ں اس کو جج مو صوف نے اسے10روز کی جوڈیشل ریمانڈ میں دیا ۔ عدالت میں متاثرین کے وکیل اور حکومتی وکیل کے درمیان بحث ہوئی۔ عدالت میں پہلی بار لاپتہ شہریو ں کے لو احقین میر حسین کھٹا نہ کی اہلیہ سلیمہ بیگم اور غلام جیلانی کھٹانہ کے بھائی نو ر حسین نے دفعہ 164کے تحت جو ڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے بیا نات قلمبند کروائے جس کے بعد جج مو صوف نے منظور احمد کو مزید 10روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ میں دیا۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ کیس سے متعلق تازہ رپورٹ 24دسمبرجمعرات کو عدالت میں پیش کی جائے۔عدالت نے یہ ہدیت بھی جاری کی کہ اس ڈرائیور کا بھی دفعہ164Aکے تحت بیان عدالت میں قلمبند کرایا جائے جس نے تینوں شہریوں کو ٹیریٹوریل آرمی اہلکار کے ہمراہ کرالہ پورہ سے کیرن پہنچایا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -