اسلامی جمعیت طلبہ آج اپنا69واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی

اسلامی جمعیت طلبہ آج اپنا69واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 69واں یوم تاسیس منا رہی ہے، 23دسمبر1947ء کو لاہور میں 25طلبہ نے جمعیت کی بنیاد رکھی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے ملکی سیاست، صحافت، ادب اور ہر شعبہ میں قوم کو اہم افراد دئیے۔طلبہ یونین کے دور میں جمعیت تعلیمی اداروں کی ناقابل تسخیر قوت رہی ہے۔ جمعیت کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام قومی اخبارات کی جانب سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا گیاہے۔ جمعیت ہر دور میں چلنے والی تحریکوں کی روح رو اں رہی اور تمام قومی تحریکوں کی کامیابی کا سہرا جمعیت کے سر رہا ہے۔ آج جمعیت کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ لاہور میں ہوگی۔ جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، منور حسن سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔