یو سی پی میڈیا کلب کے زیر اہتمام فوک میلے کا اہتمام، صوبائی ثقافت کا مظاہرہ

یو سی پی میڈیا کلب کے زیر اہتمام فوک میلے کا اہتمام، صوبائی ثقافت کا مظاہرہ

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں یو سی پی میڈیا کلب کے زیر اہتمام فوک میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ فوک میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستا ن کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو ایک چھت تلے دکھانا تھا۔ اس موقع پر پپٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ طلبہ وطالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو پیش کیا روائتی ملبوسات میں ملبوس نوجوانوں کے بھنگڑوں نے میلے میں سماں باندھ دیا۔ پیٹرن یوسی پی میڈیا کلب فہد انیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد اپنی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔صدر یوسی پی میڈیا کلب سیدہ سنبلہ بخاری نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام منعقد کرا کر ہم نے یہ تاثر دیاہے کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں ۔ میلے میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف پر فارمنسز کو پسند کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -