مذہبی رواداری اور باہمی اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے،پروفیسر رؤف اعظم

مذہبی رواداری اور باہمی اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے،پروفیسر رؤف اعظم

  

لاہور (خبر نگار خصوصی)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری اور باہمی اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایکدوسرے کی عزت و احترام کا خیال رکھنا چاہیے۔کرسمس خوشیوں سے بھرپور ایک مذہبی تہوار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کرسمس ڈے کے حوالہ سے ایڈمن بلاک ٹاؤن شپ کیمپس میں منعقدہ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر ،پرنسپلز،ڈائریکٹرز اور انتظامی افسران سمیت مسیحی ملازمین بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ اقلیتی کمیونٹی کے جذبات و احساسات کا احترام ہماری مذہبی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے مسیحی ملازمیں کیلئے فی کس1500 روپے بطور کرسمس عیدی دینے کا بھی اعلان کیا۔مسیحی ملازمین نے یونیورسٹی کی اقلیتی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -