مرکزی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، عبدالرشید قریشی

مرکزی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، عبدالرشید قریشی

  

لاہور( پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مرکزی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ وفاقی حکومت نے 40 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں۔ امن و امان بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ آرٹیکل 245 آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا ہوا ہے۔ کراچی میں رینجرز نہ ہوں تو بھتہ خوروں اور پیشہ وار قاتلوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ پنجاب میں پولیس راج ہے۔ صوبہ خیبرپختونخواہ میں طالبان کے عمل دخل سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانے والے ابھی تک قابو میں نہیں لائے جا سکے۔ کراچی میں سرمایہ دار ، کاروباری اور صنعتی لوگ رینجرز کے حق میں اور سندھ اسمبلی کے خلاف ہیں۔ آج ملک کو بچانے کے لئے سخت احتساب کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -