واپڈا پیغام یونین کی کامیابی کیلئے رابطہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری

واپڈا پیغام یونین کی کامیابی کیلئے رابطہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) واپڈا پیغام یونین کی نجکاری کیخلاف رابطہ مہم کامیابی سے جاری ہے مرکزی قائدین سرکلز ،ڈویثرنز،دفاتر میں پیغام یونین عہدیداران کے ہمراہ کارنر میٹنگز کرکے ملازمین تک اپنا نقطہ نظر پہنچا رہے ہیں اور 30دسمبر کو تمام سرکلز کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے حوالے سے اُن کو کیمپ میں شمولیت کی دعوت بھی دے رہے ہیں

پیغام یونین نجکاری کیخلاف بھر پور مزاحمت کرے گی اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے احتجاجی تحریک میں تمام قومی وسیاسی ومذہبی پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے افراد کو بھی مدعوکرے گی۔ان خیالات کا اظہار پیغام یونین کے سیکریٹری جنرل احسان احمد چوہدری،توقیر اسلام،یوسف ملک،محمد نواز ،اشفاق شاہ،محمد یعقوب،محمد شبیر، ساجد نوازودیگرقائدین پیغام یونین نے مختلف سرکلز اور دفاتر میں ملازمین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس سرکاری یونین کو ملازمین اپنی تنخواہوں سے ماہانہ 40لاکھ روپے فنڈ کی ادائیگی کرتے ہیں وہ اس وقت کہاں ہے اسے چاہئے کہ وہ اس موقع پر ادارے اور ملازمین کی نوکریوں کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں آئے اور قربانیاں دے لیکن ایسا محسوس ہوتاہے کہ وہ مک مکا کی سیاست پر گامزن ہے لیکن پیغام یونین اس موقع پر ملازمین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -