حبس بیجا کی درخواست پر کارروائی بازباب ہونے والی بیوی،شوہر کے حوالے

حبس بیجا کی درخواست پر کارروائی بازباب ہونے والی بیوی،شوہر کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے شوہر کی جانب سے بیوی کو حبس بے جا میں رکھنے کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا بازیاب کروا کر درخواست گزار شوہر کے ساتھ بجھوانے کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت میں درخواست گزار علی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے (ز)کے پسند کی شادی کی تھی جبکہ اس کا کزن عثمان نے اسے زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کی بیوی کو بازیاب کروا کر اس کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے مذکورہ لڑکی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے خاتون کے خاوند کے ساتھ رہنے کے بیان پر اسے شوہر کے ساتھ بجھواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -