اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر نوٹس جاری

اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن سے 16جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔سول جج شمیم اختر وٹو نے کیس کی سماعت کی. اداکارہ میرا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمن کی جانب سے پیش کئے گئے نکاح نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، عتیق الرحمن کے الزامات عورت کے تقدس کی توہین ہین ہیں، اداکارہ میرا نے عدالت سے استدعا کی کہ عتیق الرحمن کو انھیں بیوی کہنے سے روکا جائے اور نکاح نامے کے رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کا حکم دیا جائے، عتیق الرحمن کے وکیل میاں محمد شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سول عدالت میں زیر التوا تکذیب نکاح کے کیس پر حکم امتناعی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے عتیق الرحمن سے 16جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -