مانگا منڈی کے علاقہ میں سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

مانگا منڈی کے علاقہ میں سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

  

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے علاقہ میں سادہ لوح خواتین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم جن میں فوٹو کاپی اور محکمہ ڈاک والے بھی ملوث ہیں میاں شہباز شریف انکم سپورٹ پروگرام کے بوگس فارم فوٹو کاپی کرنے والے سرعام فروحت کر رہے ہیں۔ فی فارم پر کرنے کے200روپے وصول کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق بوگس فارم محلوں اور فوٹو کاپی کرنے والے دوکانداروں تک پہنچا دیے گئے ہیں ان فارموں کی فوٹو کاپیوں پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تصویر بھی لگائی گئی ہے خواتین نے بتایا کہ اس وقت چوک مانگا منڈی اصغر آرکیڈ پلازہ میں فوٹو کاپی کرنے والے دوکاندار نے تقریباً4مشینیں چلا رکھی ہیں جہاں فارم لینے کیلئے خواتین کی لائن لگی رہتی ہے ۔ محکمہ ڈاک خانہ کے افسر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے کہا ہم خواتین کو کہتے ہیں کہ یہ بوگس کام ہے پھر بھی خواتین یہ فارم جمع کرواتی ہیں ہمارے پاس تقریباً150کے قریب فارم جمع ہو جاتے ہیں اور ہم ان سے فی فارم رجسٹری کرنے کیلئے50روپے وصول کرتے ہیں ٹی سی ایس کرنے والے فی فارم رجسٹری 80روپے وصول کرتے ہیں اس صورتحال پر سٹی لاہور کی انتظامیہ اور مقامی پولیس مکمل طور پر خاموش ہے جبکہ شہریوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -