میلاد جلسوں میں ممتاز قادری کیلئے قراردادیں منظور کرینگے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

میلاد جلسوں میں ممتاز قادری کیلئے قراردادیں منظور کرینگے،صاحبزادہ حامد ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عید میلا د النبی کے ہر جلسے اور جلوس میں ممتاز قادری کی رہائی کیلئے قراردادیں منظور کی جائیں گی اور عید میلا دالنبی کے جلوسوں میں عوام سے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کا حلف بھی لیا جائے گا اور ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔ پاک فوج کے شہداء اور غازی قوم کے سروں کا تاج ہیں ۔ یورپ اور امریکہ میں مسلمانوں کو انتہا پسندی کا سامنا ہے۔یورپ میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو روکا جائے۔کشمیر ، فلسطین ، عراق کے تنازعات حل کئے بغیر عالمی امن ممکن نہیں۔ قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔جنرل راحیل شریف قوم کی آنکھوں کا تارا بن چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -