پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر محمد اشرفخان کے اعزاز میں استقبالیہ

پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر محمد اشرفخان کے اعزاز میں استقبالیہ

  

لاہور (پ ر) پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر محمد اشرف خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وہ 23 دسمبر کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے۔ تقریب کا اہتمام سید قمر حسین زیدی نے کیا تھا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سہیل ملک، سینئر نائب صدر پی پی پی پنجاب تھے۔ تقریب میں پی ایل بی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری، سید سکندر شاہ سینئر نائب صدر پی پی ایل بی پنجاب، سلیم مغل سیکرٹری اطلاعات پی ایل پی پنجاب، ملک اللہ یار خان صدر لاہور، محمد خان اعوان چیئرمین ایچ بی ایل ورک مین یونین، شیخ حنیف ریجنل چیئرمین ایچ بی ایل یونین، خالد بٹ پیپلز تھنکر فورم، تیمور ملک نائب صدر پی وائے اوپنجاب، نذر حسین وائس چیئرمین ایچ بی ایف سی ورک مین یونین، عارف خان، سید لیاقت حسین شاہ کے علاوہ ایچ بی ایف سی کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں بتایا گیا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی 8 ویں برسی کے موقع پر پی پی پی پنجاب کا قافلہ نوڈیرو جائیگا۔ یہ برسی 27 دسمبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں سہیل ملک سینئر نائب صدر پی پی پی پنجاب نے پروگرام کو حتمی شکل دی۔ تقریب میں PLB لاہور کے سابق صدر ملک احتشام الحسن کے بڑے بھائی میاں نجم الحسن کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی گئی جبکہ تقریب سے سہیل ملک، اشرف خان، سید خالد بخاری، تیمور ملک، سید سکندر شاہ، ملک اللہ یار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -