حضور پاکﷺ کی ذات ساری انسانیت کیلئے رحمت ہے،پیر اعجاز ہاشمی

حضور پاکﷺ کی ذات ساری انسانیت کیلئے رحمت ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی ذات گرامی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے رحمت بن کر آئی ان کی تعلیمات طیبہ کی پیروی کرکے امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ داعش جیسی راہ حق سے بھٹکی تنظیموں کو عید میلادالنبی کے احترام میں اپنی تخریبی اور دہشت گردی کی وارداتوں کو چھوڑ کر امن کی طر فآنا چاہیے۔عید میلاد النبی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم صرفمسلمانوں کے لئے ہی نہیں ، پوری دنیا کے لئے نبی تھے۔ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم مسلمانوں کے لئے سرمایہ ایمان ہے، جس سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدامنی کا شکار اس لئے ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے ہٹ چکی ہے۔

آج بھی تعلیمات نبوی پر عمل کریں تو بھٹکی انسانیت امن کے راستے پر چل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عید میلادالنبی عشق مصطفی کا اظہار ہے اسے جوش و جذبے سے ادا کیا جانا چاہیے، اس پر مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ رسول کریم کی ذات مبارکہ تمام مسلمانوں میں اتحاد کا مرکز ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مسلمانوں میں اتحاد و وحدت کے لئے بھی ضروری ہے کہ رسول اللہ کی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔ اس سے معاشرے میں پا یا جانے والا انتشار بھی ختم ہوگا۔ دنیا امن کا گہوارہ بنے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -