پی پی انسانی حقوق و نگ کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو کی برسی پر قرآن خوانی

پی پی انسانی حقوق و نگ کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو کی برسی پر قرآن خوانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 144کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی آٹھویں برسی پر اُن کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، زاہد علی شاہ، یامین خان آزاد، میاں اکبر، ڈاکٹر رانا ارشد علی، عبدالجبار، رانا مقبول احمد نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں ذوالفقار علی بھٹو کے شہید ہونے کے بعد انہوں نے مارشل لا ء اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف اپنی جد و جہد کا آغاز کیا۔ انہوں آمریت کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے طویل جیل بھی کاٹی اس جدوجہد کے دور میں اُن کے بھائیوں کو شہید کر دیا گیا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا وزیر اعظم بنتے ہی انہوں نے ملک میں جمہوریت کو بحال اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے دی۔

اور ملک میں طویل عرصہ سے قید سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایٹم بم کے بانی تھے تو محترمہ بینظیر بھٹو شہید میزائل ٹیکنالوجی کی بانی تھیں پاکستان کے دفاع کو مظبوط بنانے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی کو فروغ دیا بلاول بھٹو زرداری محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن عہد کرتے ہیں کہ وہ اس ملک میں جمہوریت اور جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -