ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،مولانا اللہ وسایا

ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے،مولانا اللہ وسایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو آیات اوردوسودس احادیث سے ثابت ہے ،عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ،مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری عبدالعزیز ،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،،مولانا خالدمحمود،قاری ظہورالحق،مولانا سعید وقارمولانا عبدالوحید،مولانا خالد عابد،مولانا اخلاق اخلاق احمد،قاری محمد مدثر،محمدخالد بٹ نے جامع مسجدقاسمیہ نیوشاد باغ لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورس میں شرکا ء کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔علماء کرام نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسﷺ سے بغض و عناد کانام ہے۔ زندگی کے آخری سانس تک منکرین ختم نبوت تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں۔ قادیانی عام طور پر سادہ لوح مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے علماء سے بدظن کرتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔بعدازاں کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی شرکا ء کورس کو ختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچر،کتب اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔