شوکت خانم پشاور کیلئے ٹی وی پروگرام کے ذریعے فنڈنگ کی جائیگی

شوکت خانم پشاور کیلئے ٹی وی پروگرام کے ذریعے فنڈنگ کی جائیگی
 شوکت خانم پشاور کیلئے ٹی وی پروگرام کے ذریعے فنڈنگ کی جائیگی

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر پشاور میں آلات کی فراہمی کیلئے درکار 80کروڑ روپے کا ٹارگٹ مکمل کرنے کیلئے ایک ٹی وی پروگرام ’’ ورلڈ وائڈ فنڈریزنگ لائیو ٹیلی تھون‘‘ 27دسمبر کو ایک نجی ٹی وی چینل پر پیش کیا جارہا ہے۔ اس ٹیلی تھون میں عمران خان مہمان خصوصی ہونگے اور خیبر پختونخواہ میں بننے والے کینسر ہسپتال کیلئے لائیو کال کے ذریعے فنڈز اکٹھے کریں گے۔ اس پروگرام میں شوبز اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مشہور شخصیات بھی حصہ لیں گی۔

یاد رہے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور کا افتتاح 29دسمبر 2015ء کو کردیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -