گھر پر قبضہ میں ملوث وکیل باپ بیٹے کیخلاف اینٹی کرپشن عدالت سے ٹرائل کی رپورٹ طلب

گھر پر قبضہ میں ملوث وکیل باپ بیٹے کیخلاف اینٹی کرپشن عدالت سے ٹرائل کی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے نیومسلم ٹان کی رہائشی خاتون کے گھر پر قبضے کے مقدمہ میں ملوث ملزم وکیل باپ بیٹے کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت سے ٹرائل کی رپورٹ طلب کر لی ۔جسٹس اقبال حمیدالرحمن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کنول رشید کے گھر پر قبضے کے ملزم ایڈووکیٹ تصدق حسین اعوان اور اسکے بیٹے عبداللہ ایڈووکیٹ کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست پرسماعت کی، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے جعلی دستاویزات تیار کر کے نیومسلم ٹان میں اسکے ڈیڑھ کنال کے گھر پر قبضہ کر لیا، وکلاء اسے مقدمے کی پیروی نہیں کرنے دے رہے، کوئی بھی وکیل سائلہ کی طرف سے پیش نہیں ہو رہا ، ملزم ایڈووکیٹ تصدق حسین اور اسکے بیٹے کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کے بھائی نے گھر کی قیمت وصول کی اور مفرور ہے، خاتون کے الزامات بے بنیاد ہیں، عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن عدالت سے ٹرائل کی رپورٹ طلب کر لی ۔

مزید :

صفحہ آخر -