رینجرز چاروں صوبوں میں بلا تفریق کارروائیاں کرے،منظوروٹو

رینجرز چاروں صوبوں میں بلا تفریق کارروائیاں کرے،منظوروٹو

  

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہے ڈاکٹروں نے اجازت دی تو وہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر آ ئیں گے۔میں انکے برسی میں آنے یا نہ آنے کی بات کنفرم نہیں کر سکتا کیوں کہ جب سے وہ عمرہ کر کے آئے ہیں میرا ان سے رابطہ نہیں ہوا۔بے نظیر بھٹو کی برسی کا اجتماع ہو گا ۔زرداری نہ آ سکے تو بلاول خطاب کریں گے جبکہ اسکے بعد پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ عسرا کمبوہ (اوکاڑہ) میں محمد امین مغل کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ رینجرز چاروں صوبوں میں بلا تفریق کارروائیاں کرے۔اس حوالے سے تفریق نہیں ہونی چاہیے۔تاہم تفریق پیدا کر کے رینجرز کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جو ہم نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ میرا آصف علی زرداری سے مسلسل رابطہ رہتا ہے ۔لیکن جب سے وہ عمرہ کر کے آئیں ہیں ان سے میری بات نہیں ہوئی ۔اسی لئے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام میں آئیں گے یا نہیں آئیں گے۔اگر ڈاکٹروں نے اجازت دے دی تو وہ برسی میں شریک ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -