جی ایم پی ٹی سی ایل کی جبری ریٹائرمنٹ دائر درخواست پر وفاق سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جنرل مینجر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن خالد حبیب کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خالد حبیب کے وکیل حافظ طارق نسیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم نے جی ایم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو نیب سے پلی بارگین کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیاہے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم نے قاعدے کے تحت اپنے اختیار کو استعمال کیا۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔