چیئرمین پیمراکی تعیناتی اورڈی ٹی ایچ لائسنس کی فراہمی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

چیئرمین پیمراکی تعیناتی اورڈی ٹی ایچ لائسنس کی فراہمی کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی اورمن پسند اداروں کوڈی ٹی ایچ لائسنس کی فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت,وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو 21جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ قوانین کے تحت چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لئے کم ازکم تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجوائٹ مقرر ہے۔ حکومت ابصار عالم کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے ذریعے من پسند اداروں کو ڈی ٹی ایچ لائسنس فراہم کرنا چاہتی ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی فراہمی کا عمل روک دیا گیا ہے۔سرکاری وکیل نے حکومتی جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -