پنجاب میں عوام کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں ، چو دھر ی سرور

پنجاب میں عوام کو صحت کی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں ، چو دھر ی سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آر گنائزر چو دھر ی محمدسرور نے 48گھنٹوں میں چلڈرن ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی سے17بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں کسی قتل سے کم نہیں انکے مقدمات حکمرانوں کے خلاف درج ہونے چاہیے ‘پنجاب میں گورننس صرف ’’اشتہارات ‘‘اور حکمرانوں کی ’’زبان ‘‘تک محددود ہے ‘پنجاب میں (ن) لیگ کے پاس اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ لینے کیلئے عوام بے چین نظر آتے ہیں کیونکہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ گزشتہ روز چےئر مین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں کے وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکمران ہر وقت صوبے میں تر قی وخوشخالی اور گورننس کے دعوے کر رہے ہیں مگر پنجاب میں عوام کو صحت جیسی بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں دریں ثناء پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کی ہلاک پر اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ انکا کہنا ہے کہ فوری نوعیت کے مسئلہ کو زیر بحث لانے لانے کیلئے اسمبلی کی کارروائی کو ملتوی کر دیا جائے اور تحریک التوائے کار کو باضابطہ قرار دیکر اس پر ایوان میں بحت کرانے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -