خواتین اپنے دفاتر میں بلا خوف خطر فرائض سرانجام دیں، فرخندہ وسیم افضل

خواتین اپنے دفاتر میں بلا خوف خطر فرائض سرانجام دیں، فرخندہ وسیم افضل

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)صوبائی محتسب فرخندہ وسیم افضل نے کہا ہے کہ 22دسمبر کو قومی ورکنگ وویمن ڈے کا منایا جانا خواتین کی صلاحیتوں کو سراہا جانا ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نیشنل ورکنگ وویمن ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو کام کرنے والوں جگہوں پر خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایکٹ 2010خواتین کو ان کے کام کی جگہ پرمکمل تحفظ دیتا ہے اور انہیں اپنی شکایت درج کرانے میں بھی نہیں ڈرنا چاہیے جبکہ اس ایکٹ کی تفصیل کو ادارے میں نوٹس بورڈ پر واضح آویزاں کیا جانا چاہیے تا کہ خواتین کو اپنے حقوق اور ان کے تحفظ کے بارے میں اپنے حقوق کا پتہ چل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہراسا ں کرنے کے مسئلے پر ہر ادارے کو اس قانون پر عمل کرنا چاہیے جس کے تحت ہر ادارے میں ایک انکوائری کمیٹی ہونی چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -