اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی بارہ ہزار فوجی سنبھالیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی بارہ ہزار فوجی سنبھالیں گے،وزیر اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے بتایا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی کیلئے تیس دسمبر کو دو میجر جرنل بارہ ہزار فوجیوں سمیت چارج سنبھال رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپٹل ٹی وی کے پروگرام ’’ سیدھی بات ‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔سینئر تجزیہ نگار اوراینکر محمد نوشاد علی کے سوال پر حافظ حفیظ الرحمن نے نے بتایا گلگت بلتستان کے لوگوں کی امیدیں اقتصادی راہداری منصوبے پر ہیں اور اس منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ دشمن ملک نے اس منصوبے کو ختم کرنے کیلئے سات کروڑ ڈالر کا بجٹ رکھا ہے جبکہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا ہر تھینک ٹینک گلگت بلتستان کی بات کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں تین سالوں تک اتنی بجلی پیدا کردینگے کہ کوکنک بھی بجلی سے ہی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال تک گلگت بلتستان کو فری لوڈشیڈنگ بنا دینگے۔انہوں نے بتایا ہمارے ہاں سردی بہت زیادہ ہوتی ہے لوگ کھانا پکانے کیلئے درختوں کو کاٹتے ہیں جس کی وجہ سے درختوں میں کمی ہورہی ہے لیکن ہم انکو کیسے روک سکتے ہیں ،وہ کھانا کیسے تیار کریں ؟ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اتنی بجلی پیدا کریں لوگ بجلی سے ہی کھانا تیار کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -