شاہدرہ، رکشہ فروخت نہ کرنے پراے ایس آئی کی امام مسجد کودھمکیاں

شاہدرہ، رکشہ فروخت نہ کرنے پراے ایس آئی کی امام مسجد کودھمکیاں

  

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)شاہدرہ کے اے ایس آئی کی رکشہ فروخت کرنے سے انکار پرامام مسجد کو غلیظ گا لیاں،دوبارہ تھانے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتارہا ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں ملزمان غلام رسول وغیرہ نے نو سر بازی سے امام مسجد شعیب سے رکشہ چھین لیا تھا جب امام مسجد انصاف کے حصول کے لیے تھانے پہنچا تو اے ایس آئی علی رضا نے ملزمان سے ساز باز کر کے پہلے امام مسجد سے اونے پونے رکشہ خریدنے کی کوشش کی اس کے انکار پر اس کوغلیظ گالیاں دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔جب اس بارے میں مو قف لیاگیا تو اے ایس آئی نے گالیاں دینے کا اقرار کر لیا۔

جبکہ اس بارے میں ایس پی سٹی ہارون جو ئیہ کا کہنا تھا کہ مدعی میرے پاس آئے اگر اے ایس آئی قصور وار بایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی۔

مزید :

علاقائی -