چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر فریقین کو نوٹس

چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر فریقین کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریونیو کے کرپٹ افسران کے خلاف درج مقدمات پر نیب اور اینٹی کرپشن کی جانب سے کا ر ر وائی نہ کرنے اور ریونیو دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔ مقامی صحافی محمد عباس حیدرکے وکیل وقاص احمد عزیز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ ریونیو افسران،تحصیلدار اور کرپٹ پٹواریوں نے کرپشن بے نقاب کرنے پر ریونیو دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ریونیو دفاتر میں کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں کو داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ آئین پاکستان اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر فریقین کو 13جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -