پی ٹی آئی کی مہر تاج خیبرپختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب

پی ٹی آئی کی مہر تاج خیبرپختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب

  

پشاور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی ڈاکٹر مہر تاج روغانی خیبر پختونخوا اسمبلی کی پہلی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔ عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ پولنگ ایجنٹ کو دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر اپوزیشن سراپا احتجاج بنی رہی۔ اسپیکر نے قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے کا ووٹ منسوخ کر دیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شپ کیلئے تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی اور مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پی ٹی ا?ئی کی امیدوار ستتر ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔ ان کے مخالف امیدوار کو سینتیس ووٹ ملے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد مہر تاج روغانی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ اس سے پہلے ووٹنگ کے دوران پی ٹی ا?ئی ارکان کی جانب سے دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر اپوزیشن ارکان سراپا احتجا ج بن گئے، شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ احتجاج کے باعث پولنگ بھی روکنا پڑی۔ اسپیکر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ووٹ کینسل کرنے کی تنبیہہ کے بعد ووٹنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔ بیلٹ پیپر پولنگ ایجنٹ کو دکھانے پر قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی بخت بیدار کا ووٹ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -