لودھراں،مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کاتحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر دھاوا،توڑپھوڑ

لودھراں،مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کاتحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر دھاوا،توڑپھوڑ

  

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) ن اور جنون نے الیکشن سے ایک روز پہلے ہی لودھراں کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا۔ دونوں جانب سے کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی جبکہ کچھ جوشیلے جوان ڈنڈے بھی لے آئے اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں کھڑی ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے رقص کی فوٹیج میڈیا پر چلنے کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ کارکنوں پر تشدد بھی کیا گیا، مشتعل افراد نے سیکرٹریٹ میں موجود گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

مزید :

صفحہ اول -