فورسز یونیفارم کی فروخت پرحکومت معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے،ہائیکورٹ

فورسز یونیفارم کی فروخت پرحکومت معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے،ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پولیس،رینجرزاور فوج کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے قرار دیا کہ حکومت معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ ریمارکس اشتیاق چودھری کی درخواست پر دیئے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں کی سر عام فروخت روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔حکومت پنجاب کے وکیل نے بتایا کہ دوکانداروں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کیس کی مزید سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -