حکومت کا وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(محمد نواز سنگرا)وفاقی حکومت کا سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری وزیر اعظم میاں نواز شریف کوبھیج دی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے خود سفارش کی ہے کہ ان کو موجودہ سیٹ سے تبدیل کیا جائے،جس پر حکومت پاکستان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو تبدیل کر ان کو سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ آف پاکستان لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ فضل عباس گھمن کو ہوم سیکرٹری تعینات کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فضل عباس گھمن ڈی ایم جی افسر ہیں اوروہ پنجاب کے ضلع سرگودھا تحصیل شاہ پور سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -