سٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے: عمران خان

سٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے: عمران خان

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہیں فورًا ادا کی جائیں اور کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کے خلاف ہر محاز پر لڑیں گے ، نجکاری کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیں گے،مشترکہ مفادات کونسل میں پاکستان اسٹیل ملز اور دیگر سٹرٹیجک اثاثوں کی بندربانٹ کی مخالفت کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف پاکستان سٹیل ملز میں کرپشن سے متعلق سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کیس میں فریق بنے گی اور لوٹا ہوا مال پاکستان سٹیل ملز کو واپس دلوائیں گے ۔ بنی گالہ میں ملاقات میں پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین کے وفد نے عمران خان کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ بدترین صورت حال،ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پاکستان اسٹیل سے متعلق دیگر تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی ملاقات کے دوران اسد عمر،سیف اللہ خان نیازی ،اشرف سوہنا اور دیگر بھی شریک تھے، اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق ماہرین کو بھی اس میٹنگ میں مدعو کیا گیا تھا۔عمران خان نے پاکستان اسٹیل ملز کی بد حالی اور ملازمین کی کئی مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہیں فورًا ادا کی جائیں۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کے خلاف ہر محاز پر لڑیں گے ، نجکاری کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیں گے،مشترکہ مفادات کونسل میں پاکستان اسٹیل اور دیگر اسٹریٹیجک اثاثوں کی بندربانٹ کی مخالفت کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف پاکستان اسٹیل کرپشن سے متعلق سپریم کورٹ کے سوموٹو ایکشن کیس میں فریق بنے گی اور لوٹا ہوا مال پاکستان اسٹیل کو واپس دلوائیں گے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ یہ ملک کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے کہ ملک کا واحد فولاد ساز ادارہ بند پڑا ہوا ہے جبکہ حکمرانوں کی اپنی اسٹیل ملیں دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہیں۔عمران خان کامزید یہ کہنا تھا کہ انشاء4 اللہ اگلی حکومت ہماری ہے ،ہم اسٹیل مل کو چلائیں گے اور اس کی پیداوار اور توسیع پر بھی کام کریں گے۔عمران خان کامزید یہ کہنا تھا کہ میں عنقریب پاکستان اسٹیل ملز کا دورہ کروں گا اور وہاں کے مزدوروں سے بھی ملوں گا۔پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین کے وفدمیں پاکستا ن اسٹیل انصاف لیبر یونین کے صدر عبدالوحید سومرو،نظر علی مگسی،ہارون خٹک اور رحمت علی کنڈی بھی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -