جشن میلاد، ملتان میں 50 من حلوہ کی تیاری، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی کیک آج کاٹا جائیگا

جشن میلاد، ملتان میں 50 من حلوہ کی تیاری، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی کیک آج کاٹا جائیگا

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں آج ملتان میں سجادہ نشین حضرت چادر والی سرکار کے زیر اہتمام 12ہزار پونڈ کا کیک کا ٹا جائے گا کیک کی تیاری میں ملتان کے 20ماہر کاریگر حصہ لے رہے ہیں جو گز شتہ دس دنوں سے کیک کی تیاریوں میں مصروف ہیں کیک آج بعد نماز مغرب کاٹا جائے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گا ممتاز آباد میں آستانہ فرید یہ پر 50من وزنی حلوے کی دیگ تیار کیجائے گی ۔ جس کی تیاری میں 150کلو سوجی ، 150کلو دیسی گھی ، 185کلو میدہ اور 450کلو چینی سمیت دیگر میوہ جات شامل کئے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -