ایکسین واپڈا ڈیرہ کے شوکاز پرملازمین کی قلم چھوڑہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ

ایکسین واپڈا ڈیرہ کے شوکاز پرملازمین کی قلم چھوڑہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )ایکسین واپڈا ملازمین سے ہتک آمیز رویہ ، ،ناجائزشوکازاور اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے کیخلاف واپڈا ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال واحتجاجی مظاہرہ ،ایکسین(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کیخلاف شدید نعرہ بازی ۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین ڈیرہ غازیخان کے ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایکسین واپڈا میاں حسنین شکیل ملازمین کیساتھ ہتک آمیز رویہ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے انہیں پریشان اور ہراساں کرتے ہیں جو کہ ملازمین کیساتھ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز واپڈا ہائیڈرو سنٹر ل لیبر یونین کے ملازمین نے ایکسین واپڈا کیخلاف ہڑتال کرتے ہوئے میپکو آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا اس موقع پر پانچوں سب ڈویژن لیبر سٹاف کے عہدیداران و اہلکاران کوئٹہ روڈ،سب ڈویژن کوٹ چھٹہ،سیکنڈسب ڈویژن اور شاہ صدردین سٹاف نے شرکت کی اس موقع پرزونل چیئرمین غلام مصطفی،وائس چیئرمین غلام یٰسین خان ،زونل سیکرٹری غلام مرتضی ،سیکرٹری مولابخش بزدار،ڈویژنل چیئرمین حافظ ارشاد احمد کھوسہ،محمد اسماعیل تھہیم ،ملک اعجاز،بلال احمد،فہیم ارشاد گورمانی ،سلیم احمد احمدانی ،فیاض لغاری ،سجاد کھوسہ ،بشیر بلوچ،ربنواز،شیخ کوکب ندیم ،غلا م صدیق آرئیں جاویداحمد لسکانی ،صابرحسین ،شہزادعرف شادا بھائی،فاروق احمد لسکانی،غلام اکبروڈانی ،محمد یوسف آرائیں،اعجاز احمد تھہیم ،محمد عارف صدقانی ،ملک اشرف آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسین واپڈا کا ملازمین کیساتھ ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسین کے تبادلے تک ہڑتال اور ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -