ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز میں2016 ء کے انتخابات کا شیڈول جاری

ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز میں2016 ء کے انتخابات کا شیڈول جاری

  

کبیروالا، وہاڑی، جام پور، فورٹ عباس ( نمائندگان )وکلاء کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع، حتمی فہرستیں بھی جاری کر دی گئیں۔ کبیروالا سے تحصیل رپورٹرکے مطابق کبیروالا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2016کے لئے امیدواروں نے الیکشن بورڈ کے پاس کاغذات نامزدگی جمع (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کروادئیے ہیں ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ راؤ محمد الیاس شاد نے بتایا ہے کہ صدر کی نشست پر دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ہیں دیگر تمام عہدوں پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ صدر کی نشست کے لئے لا ئیرز گرینڈ الائنس کے امیدوارمہر محمد اقبال اوجلہ اور خالد محمود خان موہل نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے لائیرز گرینڈ الائنس کے امیدوار رانا خرم شہزاد، ملک عابد عباس وینس اور ملک محمد اقبال سمیجہ نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ نائب صدارت کے لئے لائیرز گرینڈ الائنس کے امیدوار پرویز سہراب خان پہوڑ اور وحید شمس چاون،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے لائیرز گرینڈ الائنس کے امیدوار مہر ناصر محمود ہراج اور محمد علی بھٹی ،لائبریری سیکرٹری لائیرز گرینڈ الائنس کے امیدوارمہر بلال احمد سرگانہ اور شفیق االرحمن پنیاں ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر لائیرز گرینڈ الائنس کے امیدوارمہر محمد علی مرالی اور امتیاز احمد بندیشہ،آڈیٹر کی نشست پر لائیرز گرینڈ الائنس کے امیدوار فرخ خان لاشاری اور ملک خضر حیات کھوکھر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ لائیرز گرینڈ الائنس کی جانب سے ایگزیکٹو ممبران کے لئے رانا اخلاق احمد خان، راؤ اطہر جاوید ،میاں عثمان کمبوہ ،ملک امجد کھوکھر ظفر اقبال موہل،شوکت حیات سنپال اور محمد قیوم خان زمری نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل گروپ کی جانب سے ارشد شاہ قریشی،شوکت علی ہراج،مسعود پرویز بھٹہ،ارسلان حسن خان،مبشر علی خان،مہر نذر حسین سنپال اور سید طاہر حسین گردیزی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے2016کے انتخابات کے لیے الیکشن بورڈ کے چیئرمین محمد نذیر نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے چودھری محمد نذیر ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار روم میں ممبران ملک اختر ندیم ، عبدالرؤف ، رائے افضل ندیم کھرل اور اشناق ندیم وصلی کے ہمراہ بتایا کہ کا غذات نا مزدگی 23سے28دسمبر تک جمع کروائے جا ئیں گے 29دسمبر کو اعتراضات داخل کرا ئے جاسکیں گے جبکہ 30دسمبر کو سکروٹنی کمیٹی ہوگی اور کا غذات واپس لیے جاسکیں گے جبکہ 31دسمبر کو اپیلوں کی سماعت جبکہ یکم جنوری کو فا ئنل لسٹ آویزاں کردی جا ئیگی چودھری محمد نذیر نے بتایا کہ نو جنوری کو پولنگ ہو گی۔ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے الیکشن 2016 ؁ء کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا اس سلسلہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار رانا محمد ساجد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انتخابات 2016کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دی گئی جس کے مطابق چیئرمین الیکشن بورد سابق سیکرٹری بار چودھری محمد نذیر ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیا جبکہ ممبران میں ملک اختر ندیم ایڈووکیٹ ، رائے افضل ندیم کھرل ایڈووکیٹ، اشفا ق ندیم وصلی ایڈووکیٹ ، عبدالرؤف شامل ہیں الیکشن نو جنوری بروز ہفتہ کو ہونگے ۔جام پورسے نمائندہ خصوصیکے مطابق تحصیل بارایسوسی ایشن جام پورکے سالانہ انتخابات کے لئے داخل کرائے گئے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن بورڈ امیرامجدخان پتافی نے منظورکرلئے کاغزات نامزدگی داخل کرائے چیئرمین الیکشن بورڈکی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق صدارت کے لئے خالدحفیظ خان مستوئی،حافظ ملازم حسین ،نائب صدرخاورنوید، خالد وہوچہ،جنرل سیکرٹری عاصم غنی ،جام کاظم گڈن ،فنانس سیکرٹری اعجازسومرہ،اعظم خان مستوئی،لائبریری سیکرٹری ملک انعام ،محمداحمد،جوائنٹ سیکرٹری مرزاخرم ،حشمت رسول،کے کاغزات نامزدگی منظورکرلئے گئے ہیں۔ تحصیل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب 9جنوری کوہونگے جس میں میاں صادق حسین گروپ،امیربخش خان مستوئی ،ملک اعجازراں گروپ نے متفقہ امیدوار نامزدکیے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل ینگ لائرز فورم کے حافظ ملازم حسین ایڈووکیٹ اوران کا گروپ امیدوارکے طورپر سامنے ہیں۔ فورٹ عباس سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس کے صدر جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران سال 2016ء کے لئے چوہدری محمد پرویز باجوہ ایڈووکیٹ بطور صدر جبکہ اشفاق رسول چوہدری بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں کاغذات نامزدگی کے آخری روز محمد پرویز باجوہ گروپ کے پینل کے خلاف کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جس سے باجوہ گروپ کے صدر جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چوہدری محمد پرویز باجوہ ایڈووکیٹ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری اشفاق رسول چوہدری کو سابق صدر بار ایسوسی ایشن فورٹ عباس میاں مقبول احمد چیئرمین یونین کونسل سابقہ صدور بار چوہدری اختر علی تتلہ ایڈووکیٹ ، حافظ اجلال حیدر ایڈووکیٹ ، چوہدری نثار احمد باجوہ ایڈووکیٹ، چوہدری اکبر علی ایڈووکیٹ، حاجی محمد ظفر اللہ ایڈووکیٹ ، چوہدری ذوالفقار علی گوہیر ایڈووکیٹ جبکہ دیگر وکلاء میں چوہدری عبدالوحید ایڈووکیٹ ، میاں فریاد حسین بھٹی ایڈووکیٹ ، چوہدری شاہد عمران تیجہ ایڈووکیٹ چیئرمین یونین کونسل کھچی والا ، چوہدری محمد حسین کھرل ایڈووکیٹ وائس چیئرمین یونین کونسل و جملہ وکلاء جبکہ صحافیوں میں صدر پریس کلب چوہدری عبدالحفیظ ضیاء، جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری محمد افضل بھٹی ، صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد نے فورٹ عباس بار کے جملہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔ واضح ہو کہ کلرک بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے محمد شفیق ’’کلرک چوہدری عبدالوحید ایڈووکیٹ‘‘ اور محمدعباس باٹھ کلرک ’’میاں فریاد حسین بھٹی ایڈووکیٹ ‘‘ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہورہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -