قطب پور کے لیگی عہدیداروں کی حمزہ شہباز سے ملاقات ، مسائل کے حل کی یقین دہانی
قطب پور(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کارکنوں کو مخصوص نشستوں پراکا(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
موڈیٹ کرے گی،کارکنوں کی دن رات محنت کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی جو عوام کا پارٹی سے محبت کا ثبوت ہے میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ مسلم لیگی عہدے داران اور کارکنوں کے جائز مسائل حل کئے جائیں تاکہ کارکنوں کو بھی یہ احساس ہو کہ وہ اقتدار میں شامل ہیں۔ ضلع لودھراں میں میگا پراجیکٹ اور وزیر اعظم کے وعدہ کئے گئے کاموں پر انشاء اللہ الیکشن کے بعد کام شروع کیا جائے گا ۔حلقہ این اے154 میں کارکن مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں او رپارٹی کے عوام سے کیے گئے وعدے اور دیرینہ مسائل حل کرنے میں پارٹی کا ساتھ دیں۔ یہ بات میاں حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) کے عہدے داران سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔اس موقع پرایم این اے عبدالرحمان خان کانجو،صدیق خان بلوچ،چیئر مین رانا اعجاز احمد،لیگی رہنما راؤ احسان،فاروق ندیم ہاشمی،چوہدری نصیب گجر ایڈوکیٹ ،رانا محمود الحسن،رانا محمد اسلم بھی موجود تھے۔