نومنتخب کونسلر عقیل ارائیں کیخلاف دائر رٹ پٹیشن ہائی کورٹ ملتان نے خارج کردی ، حامیوں کاجشن

نومنتخب کونسلر عقیل ارائیں کیخلاف دائر رٹ پٹیشن ہائی کورٹ ملتان نے خارج کردی ...

  

جام پور(نمائندہ خصوصی)وارڈنمبر8سے نومنتخب کونسلرملک عقیل ارائیں کے خلاف دائررٹ پٹیشن ہائی کورٹ ملتان نے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

خارج کردی ،تفصیل کے مطابق وارڈنمبر8 منتخب کونسلرزکی کامیابی کے خلاف مخالف امیدواررانامحمداشرف نے ہائی کورٹ ملتان میں رٹ پٹیشن میں موقف اختیارکیا کہ پریذائڈنگ ملک عبدالمالک دوران پولنگ اپناووٹ کاسٹ کرنے چلے گئے جس کے بعد پولنگ بوتھ پرموجوددیگر عملہ نے ملک عقیل ارائیں کے ساتھ ملی بھگت کرکے جعلی ووٹ کاسٹ کیے اوردھاندلی کی جس پر معززعدالت نے ریٹرننگ آفیسران سمیت متعلقہ ذمہ داران کوگذشتہ روزکے لئے طلب کررکھاتھا فریقین کاموقف سننے کے بعد معززعدالت نے رانامحمداشرف کی رٹ خارج کردی جس پر ملک عقیل ارائیں کے حامیوں نے جشن منایا اورڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے۔علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی ،نومنتخب کونسلر زملک کریم نوازارائیں ایڈووکیٹ،حاجی محمداکرم قریشی،سردارنذرحسین خان رند،ملک سجادحسین سمیت دیگر نے ملک عقیل ارائیں کے خلاف دائررٹ پٹیشن خارج ہونے پر مبار ک بادپیش کی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -