جامعہ زکریا میں اساتذہ وملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لگانے کافیصلہ
ملتان( سٹاف رپورٹر)اساتذہ وملازمین حاضری کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ زکریا انتظامیہ نے تمام شعبہ جات میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کافیصلہ کیاہے ۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے بیشتر ملازمین واساتذہ صبح کے اوقات پہلے چلے جانا کو معمول بنالیاہے اوراس سلسلہ میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
متعدد بار انتظامیہ کو شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس پرجامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر رفیق نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بائی میٹرک سسٹم لگانے کافیصلہ کیاگیاہے جوکہ اگلے مالی سال میں بجٹ ملتے ہی لگادیا جائے گا ۔ اس ضمن میں وائس چانسلر نے جامعہ کے خزانچی کوہدایت کی ہے کہ وہ تمام شعبہ میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے بارے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے اور مالی سال 2016-17کے بجٹ میں تخمینہ لاگت شامل کرے۔