رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر نااہلی کیس ‘ سماعت 14 جنوری تک ملتوی

رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر نااہلی کیس ‘ سماعت 14 جنوری تک ملتوی

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

14 جنوری تک ملتوی کر نے کاحکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں ملتان کے محمد نواز خان نے درخواست دائر کی تھی کہ حلقہ این اے 148 کا رجسٹرڈ ووٹر ہے اور اس حلقہ سے عبدالغفار ڈوگر ایم این اے منتخب ہوئے جبکہ انہوں نے قبل ازیں یونین ناظم کے انتخابات میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے عربی ‘ اسلامیات ظاہر کی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مدرسہ کی میٹرک ‘ ایف اے ‘ بی اے اور ایم اے کی اسناد لف کیں جبکہ مہتمم مدرسہ نے 8 مئی 2001 کو اسناد کے جعلی ہونے کا مراسلہ جاری کیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نااہل قرار دیا ‘ جس کیخلاف مذکورہ ایم این اے نے نظرثانی درخواست دائر کی کہ قانونی تقاضے کے مطابق ملتان بورڈ سے لازمی مضامین کا امتحان بھی پاس کیا ہے لیکن انٹر بورڈ کمیٹی کے پیش کردہ لیٹر بھی جعلی ثابت ہوئے اور اب اپنی تعلیمی قابلیت اور دینی ظاہر کی ہے اور حلف کے باوجود ان کیخلاف فوجداری استغاثہ بھی زیر سماعت تھا اس لیے آرٹیکل 62,63 اور 113 پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے اور بطور ممبر قومی اسمبلی نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -