ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ون ونڈو سہولت ڈیسک آج سے فنکشنل

ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ون ونڈو سہولت ڈیسک آج سے فنکشنل

  

ملتان (پ ر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بنایا جانیوالا چھٹا ون ونڈو سہولت ڈیسک آج سے کام شروع کردیگا۔ وفاقی محتسب ایم سلیمان فاروق (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

آج دوپہر ڈیڑھ بجے ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔تفصیل کے مطابق سینئر ایڈوائزر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے ملتان ائیر پورٹ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت ڈیسک کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ایک چھت کے نیچے فوری طور پر حل کرنا ہے۔ سہولت ڈیسک 24گھنٹے آپریشنل ہوگااور اس میں متعلقہ تمام 12محکموں کے اہلکار موجود رہینگے اور سفرکرنیوالے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کسی بھی مشکل کو حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت ڈیسک کو مؤثر اور فعال بنانے کیلئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ باقاعدہ مانیٹرنگ کریگا۔ حافظ احسان احمد کھوکھر نے اےئر پورٹ سیکورٹی کے سربراہ کو تاکید کی کہ مسافروں کے سامان کی گمشدگی کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر ختم کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد‘ لاہور ‘ کوئٹہ ‘ کراچی اور پشاور کے اےئرپورٹس پر سہولت ڈیسک کامیابی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔ حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ حافظ احسان احمد کھوکھر نے سنٹرل جیل ملتان اور خواتین جیل کا بھی دورہ کیا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے قیدیوں میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -