زمین تنازع پر بھائی ‘ گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون کی خود کشی

زمین تنازع پر بھائی ‘ گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون کی خود کشی

  

چوک سرور شہید ، رحیم یار خان ( سٹی رپورٹر+ بیورو نیوز) گھریلو تنازع پر خاتون سمیت 2 افراد کی خود کشی چوک سرور شہید سے سٹی رپورٹرکے مطابق چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ چکنمبر542TDA(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کے رہائشی صمند خان ولد روز خان کا عرصہ دراز سے اپنے حقیقی بھائیوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا صمند خان نے اپنے حصہ کی زمین بیچ رکھی تھی اور 2لاکھ روپے بیانہ بھی لے رکھا تھا لیکن اس کے دونوں بھائی زمین بیچنے نہیں دیتے تھے اسی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر صبح سویرے درخت سے پھندا ڈال کر خود کُشی کر لی صمند خان شادی شدہ شخص تھا اور 4لڑکے اور 2لڑکیاں جن کو وہ یتیم کرگیا ۔رحیم یارخان(بیورو نیوز) آئے روزکے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرکندھ کوٹ کی رہائشی تیس سالہ ثمینہ نے گھرمیں موجود زہریلا سپرے بھاری مقدارمیں پی لیاجس سے اس پرغشی طاری ہوگئی جسے معلوم ہونے پرورثاء نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوسکی اوردم توڑگئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -