کسان اتحاد کا میپکو کمپلیکس وہاڑی کا گھیراؤ احتجاجی مظاہرہ،دھرنا
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)پا کستان کسان اتحاد کے سینکڑوں کارکنوں کا واپڈا میپکو کمپلیکس کاگھیراؤ اور گیٹ کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
با ہر دھرنا روک دیا ۔جسکی قیادت ضلعی چودھری افتخاراحمد اور قاضی محمد انور ، رائے مبشر کھرل نے کی ، اس موقعہ پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چودھری افتخار احمد ، رائے مبشر کھرل ، قاضی محمد انور کا کہنا تھا کہ واپڈااہلکاروں نے بلاوجہ کسانوں کاشتکاروں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے اور ہمارے ممبران کے بلاوجہ ٹیوب ویلز کے میٹر بند کیے جارہے ہیں اور کا فی عرصہ سے خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور واپڈا حکام اووریڈنگ کرکے بیچارے کسانوں کو خوامخواہ ذلیل وخوار کررہے ہیں اور ایس ڈی او لڈن بلاوجہ ممبران کو تنگ کیا جا رہا ہے اور کرنٹ بلز وصول نہیں کیے جا رہے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکو مت اور واپڈا حکام نے ہمارے جا ئز مطالبات فی الفور تسلیم نہ کیے تو 30دسمبر کو ملتان واپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے دھرنے اور مظاہرہ کی وجہ سے صارفین سارادن ذلیل و رسوا ہو تے رہے اور دور دراز سے آنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا روڈ بلاک کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لا ئنیں لگ گئی ۔مظاہرین میں قاضی فیض محمد نمبردار ، غلام حسین ، سیٹھ اسد ریا ض ، حاجی شفقت ، غلام شبیر ، ملک ذوالفقار برق سمیت سینکڑوں کسان کا شتکا روں نے شر کت کی بعدازاں ڈی ایس پیز ہیڈ کوارٹر مظہر وٹو اور لیگل قدیر انور نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے ٹریفک بحال کرا ئی اور ڈی پی او نے آج پھر قا ئدین کو بلا لیا۔