سینکڑوں میل دور تبادلوں کیخلاف گیس ملازمین کے احتجاجی مظاہرے جاری
ملتان ( وقائع نگار) نیچرل گیس پاور سٹیشن ( این جی پی ایس) پیراں غائب ملتان کے ملازمین نے ملتان سے سینکڑوں میل دور تبادلوں کے خلاف ساتویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اٹیچمنٹ کے نام پر ملتان سے نندی پور تبادلوں کا سلسلہ بند کیا (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
جائے زونل چیئرمین محمود حسین بھٹی، حاجی محمد حسین کھیڑا قاسم بلوچ، الطاف تھہیم، عظمت غنی اعوان، راؤ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ پاور ہاوس کی اربوں روپے کی اراضی کو بربادی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔