میٹرو منصوبہ قبل ازوقت مکمل کروانے کیلئے جدید تکنیک استعمال کی جارہی ہے، ٹیکنیکل ایڈوائزر
ملتان (نمائندہ خصوصی )لا ہو ر اور روالپنڈ ی ،اسلام آ با د میٹرو بس سسٹم کی روایا ت کے بر عکس ملتا ن میٹرو بس پر اجیکٹ میں میٹرو ٹر یک کی تعمیر کے دورا ن فلا ئی اوور کے نیچے اور اور آن گر اؤ نڈ میٹرو روٹ کے اطرا ف میں عام ٹر یفک کیلئے وقف شاہرا ہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے ۔تا کہ منصو بہ قبل از وقت مکمل کیا جاسکے ۔یہ با ت ٹیکنیکل ایڈ وائز ر صا بر خا ن سدوزئی نے کمشنر ملتان ڈو یژ ن کیپٹن(ر) اسد اللہ خا ن کو بریفنگ ہو ئے بتا ئی ۔ڈا ئر یکٹر انجینئرنگ شاہد نجم ، خالد پرویز اور نز یر احمد چغتا ئی بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔صا بر خا ن سدوزئی نے بتا یا کہ منصو بے کو وقت سے پہلے مکمل کر نے کیلئے تما م جدید تکنیک استعما ل کی جارہی ہے اور مختلف مر احل پر بیک وقت کا م جا ر ی ہے جس کی وجہ سے مقرر کئے گئے مختلف اہداف پلا ن کے مطا بق بر وقت حا صل کئے گئے ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ لا ہو ر اور راولپنڈ ی ۔اسلام آ با د میٹرو منصو بے میں میٹرو ٹر یک کی تکمیل کے بعد عام ٹرا نسپورٹ کیلئے وقف سٹر کیں تعمیر کی گئی ہیں لیکن ملتان میں اس شاہرا ہ پر ترقیا تی کا م کا آ غاز کر دیا گیا ہے اور چو ک کمہانوالہ والہ سے وہا ڑی چو ک اور چونگی نمبر 9 سے زکر یا یونیو رسٹی کے درمیا ن فلا ئی اوور کے نیچے اور آن گر اؤ نڈ میٹروٹر یک کے اطراف میں عام شا ہراہ پر پتھر ڈا لنے کے کا کا م آ غاز کر دیا گیا ہے اور سٹر ک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔انہو ں نے بتا یا کہ فلا ئی اوو ر کے نیچے سٹر ک کی کارپٹنگ ،پلرز ،پرگرڈرزرکھنے کے بعد کی جائے گی تا کہ بھاری مشینری اور ہیو ی گرڈرز سے شاہراہ متاثرنہ ہو ۔انہوں نے بتا یا میٹرو ٹریک کے سیکشن ون اور سکیشن فائیو کے تقر یبا5 ۔کلومیٹر آ ن گراؤنڈ ٹر یک کی بیس اور سب بیس ڈا ل کر واٹر باؤنڈ کر دیا گیا ہے اور صرف اسفا لٹ پلا نٹ سے کارپیٹنگ کا کا م با قی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ میٹروٹر یک کے سکیشن ون ، ٹو اور فا ئیو کے تما م گر ڈرز تیا ر کر لئے گئے ہیں ۔کمشنر ملتان ڈویژ ن کیپٹن (ر) اسد اللہ خا ن نے اس موقع پر اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف کی اولین خواہش ہے کہ ملتا ن میٹرو بس پر اجیکٹ وقت سے قبل مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو روٹ پرعام ٹریفک کے بہاؤ کو بحا ل رکھا جائے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ انہیں میٹرو اسٹیشن اور چونگی نمبر 9 پر زیر تعمیر ٹرانسفر سٹیشن پر پیش رفت کے با ر ے میں بھی جلد بریفنگ دی جائے ۔