ملتان اورگردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات 14افراد زخمی

ملتان اورگردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات 14افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 14افرادزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد دینے کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
بعد نشتر ہسپتال منتقل کرادیاہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک کاپہلا حادیہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارموٹرسائیکل سوار نے راہگیر حفیظ کوچک منظوراں آباد پرپیچھے سے زوردارٹکر مار دی ۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیونے موقع پر پہنچ کر مذکورہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں داخل کرادیاہے جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ ٹریفک کے دیگرحادثات میں سجاد ، جان ، تاج بی بی ، سجاد حسین ، عارف سلطان، طاہرہ ، سدرہ ، ساجد ، اللہ بخش ، آصف اقبال ، اصغر اورخرم زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال میں داخل کرادیاہے ۔ جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔