حکومتی ناقص پالیسیوں سے عوام خودکشیوں پرمجبور،مسائل حل کرناہونگے،پیپلزپارٹی

حکومتی ناقص پالیسیوں سے عوام خودکشیوں پرمجبور،مسائل حل ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سنیٹر نائب صدر بیرسٹر حیدر زمان قریشی نائب صدر محمود حیات ٹوچی خان، جنرل سیکرٹری شوکت محمود بسرا سیکرٹریاطلاعات خواجہ رضوان عالم نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جنوبی پنجاب میں سوئی گیس کی بندش اورپریشر میں مسلسل(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کمی نے موجودہ حکمرانوں کے جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلا پن سلوک سے لوگوں کے احساس محرومی میں مزید اضافہ کردیاہے ۔ بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کرنے کے دعوے داروں نے اقتدار میں آکر بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔حکومت کی بے رحم پالیسیوں کی وجہ سے محرومی کے شکار لوگ غربت کے ہاتھوں تنگ آکرخودکشیوں کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مشکلات سے چھٹکارا دلانے کیلئے حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو سراپا احتجاج لوگ اپنے حقوق کی خاطر گھیراؤ جلاؤ جیسے انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبور ہوسکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -