شانگلہ، چو کیدار نے لڑ کیوں کے سرکاری سکول پر قبضہ کر لیا

شانگلہ، چو کیدار نے لڑ کیوں کے سرکاری سکول پر قبضہ کر لیا

  

الپوری(نمائندہ پاکستان) شانگلہ، چو کیدار نے لڑ کیوں کے سرکاری سکول پر قبضہ کر لیا، سکول کو حجر ے کے طور پر استعما ل کر نے لگا، محکمہ تعلیم نے چو کیدار کی تنخواہ بندکر دی اور انکوائری کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں تعلیمی پسماندگی کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ تحصیل پورن کے علا قہ مار تونگ بھادر سر میں گور نمنٹ گرلز پرائمری سکول پر سکول کے چو کیدار ریاض عالم نے قبضہ کر لیا ہے اور سکول میں چار پا ئیاں وغیرہ ڈال کر اسے حجرہ کے طور پر استعما ل کرر ہا ہے سکول کی تعمیر کے وقت چو کیدار ریاض عالم نے دو کنال زمین سکول کی بلڈنگ کیلئے دی تھی لیکن اب وہ مذ کورہ سر کاری زمین بھی محکمہ تعلیم کو حوالہ کر نے سے انکاری ہے ، سکول پر قبضہ کے نیچے میں پرا ئمری سکول کی بچیاں تعلیم حاصل کر نے سے قاصر ہیں اوراستا نیاں بھی سکول نہیں جارہی ، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسر شانگلہ نے سب ڈویژنل آفیسر تعلیم ( خواتین) کو فوری انکوائری کی ہد ایت کر تے ہو ئے سکول چوکیدار کی تنخواہ بند کر نے اور سکول سے تجاوزات ہٹا نے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -