کاٹلنگ ،جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں ریلی اور جلوس نکالی گئی

کاٹلنگ ،جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں ریلی اور جلوس نکالی گئی

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )اہلیسنت والجماعت کے ہزاروں افراد کے علاوہ بازار یونین ،کاٹلنگ ڈگری کالج کے طلباء اور مخلتف تنظیموں نے شرکت کی۔جلوس کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ان پر امد مصطفی ؐ اور جشن عید میلادالنبیؐ کے کلمات درج تھے۔جلوس کی قیادت تحصیل کاٹلنگ کے مفتی علامہ فضل اللہ صاحب ،مولانہ عبدلااکبر لالاجی صاحب مولانہ عرفان اللہ ،ظفیر گل خادم مولانہ عبدالعزیز نے کی ۔جلوس لنڈی شاہ روانہ ہوکر مختلف بازاروں سے گزر تے ہوئے دو کلومیٹر فاصلہ طے کر کاٹلنگ بازار میں داخل۔تھانہ کاٹلنگ ریلی نکالی شرکاء کاٹلنگ بازار مسجد کلوحاجی میں جمع ہوکر پرچم کشائی کی۔ہزاروں عشقان رسول ؐ نے حضور ؐ پر درود سلام بھیجا۔جلوس کے شرکاء مسجد کلوحاجی سے جمع ہوکرمقررین نے کہا۔کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ؐ کو تما م انبیاء کا سردار بنایا۔اور قیا مت تک اسکے کے بعد کوئی پیغمبر ؐ نہیں ائے گا۔ حضورؐ سے پہلے تمام عالم کفر اور تاریکی میں ڈوبا تھا۔مکہ مکرمہ میں حضورؐ کی امد پر تمام کائنات کو منور کیا۔انھوں نے پوری انسانیت کو سیدھا راستہ دکھایا۔امت مسلمہ حضورؐ کی رسی کو مظبوطی سے تھام کردنیا اور اخرت کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔تمام مسلمان ۲۱ ربیع الاول یعنی ولادت حضورؐ کی جشن عید میلادالنبیؐ کی یا د کو تازہ کرتی ہے۔اگر عالم اسلام متحد نہ ہوئی۔تو ہماری نسلیں تاریکی میں ڈھوب جائیں گی۔ہمیں کفر اور تا غوتی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیراکریں۔اخر میں عالم اسلام کی سلامتی کے لئے دُعا کی۔اور لنگر تقسیم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -