صوابی، متاثرین زلزلہ میں فوڈ پیکج آج تقسیم کیا جائیگا

صوابی، متاثرین زلزلہ میں فوڈ پیکج آج تقسیم کیا جائیگا

  

صوابی( بیورورپورٹ)یو سی سلیم خان کے متاثرین زلزلہ میں فوڈ پیکج آج تقسیم کیا جائیگا.متاثرین زلزلہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. ناظم ویلج کونسل سلیم خان غربی عبدالسلام ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا.کہ یو سی سلیم خان کے متاثرین زلزلہ کے پچاس خاندانون میںآ ٹا،گھی ،چینی،چاول ،دال آج دوپہر حجرہ اقبال استاد باکر میں تقسیم کیا جائیگا.تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے پی کے کے صدر نورالحق،تحصیل صوابی کے ناظم واحدشاہ،امیر جماعت اسلامی صوابی سعیدزادہ، خطیب اعلی ڈسٹرکٹ صوابی مفتی مولانا مراد احمد اور الخدمت صوابی کے صدر ہمایون خان خطاب کریں گے.ناظم ویلج کونسل سلیم خان غربی عبدالسلام ایڈوکیٹ نے کہا.کہ ازمائش اور مصیبت کیاس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہے.اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ہم چھین سے نہیں بھٹیں گے.#

مزید :

پشاورصفحہ اول -