جشن میلادالنبیؐ کل مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا

جشن میلادالنبیؐ کل مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا

  

ملتان، خانیوال، ٹھٹھہ صادق آباد، کبیروالا، بارہ میل، نواں شہر، ٹبہ سلطان پور، میلسی، لیہ، بہاولپور، رحیم یارخان، ترنڈہ ، محمد پناہ،(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

چنی گوٹھ، فورس عباس ( سٹی رپورٹر+ وقائع نگار + نمائندگان ) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ کل نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا اس سلسلے میں سرکاری وغیر سرکاری عمارات ، مساجد ، خانقاہوں ، گھر سمیت گلی محلوں اور سڑکوں پر عوامی ، سماجی اور تجارتی حلقوں نے چراغاں کر دیا گیا ہے جبکہ جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ریلیاں ،سیمینار ، اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ملتان شہر میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کامرکزی جلوس انجمن اسلامیہ ملتان ، دعوت اسلامی ، جامعہ انوار العلوم ، جماعت اہلسنت ، سنی تحریک ، بزم غلامان زاہد الا نبیاء خانقاہ حامدیہ سمیت مختلف تا جر انجمنوں فلا حی و سیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام جلوس نکالیجائیں گے جبکہ مختلف دینی ودیگر تنظیموں کے زیر اہتمام تین سو سے زائد جلوس نکالے گئے اور جگہ جگہ استقبالی کیمپ نکالے گئے شوکت کنڈر گارٹن سکول دولت گیٹ سے انجمن اسلامیہ ملتان کے زیر اہتمام 82 واں سالانہ مرکزی قدیمی تاریخی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادی نشین مخدوم وجاہت حسین گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی ، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی ،سید احمد مجتبی گیلانی ، مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی ، سید راجن بخش گیلانی ، کریں گے ۔دریں اثناء جشن عید میلاد النبیؐ کا اُنیسواں مرکزی جلوس ’’کاروانِ مصطفٰی‘‘ جمعرات ۲۱ربیع الاوّل کو جامعہ انوارالعلوم نیو ملتان سے نکالا جائے گاجسکی قیادت شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی سینئر نائب صدر تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کریں گے۔علامہ عبدالعزیز سعیدی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں انتظامات کو آخری شکل دی گئی۔جس میں قاری عبدالرزاق حامدی، قاری عابد حسین، جنرل کونسلر قاری نذرحسین روانی،مولانا محمداشرف مہرآبادی، مفتی محمدامین سعیدی، رانا محمدعابد، وقار احمد، قاری محمدطارق رشید باروی، مولانا محمداکبر سعیدی، قاری محمد حسین نقشبندی، قاری محمدابراہیم سعیدی ،مولانا امتیاز حسین ، قاری خادم حسین سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس نے میٹرو کی وجہ سے روٹ کی جگہ جگہ خرابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر 12 ربیع ا لاول بروز جمعرات کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنا ہوگا۔ نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف الرٹ رہے گے، نشتر ہسپتال کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہونگے، جبکہ 25 دسمبر کو کرسمس ڈے پر بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ہوگا۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی طرح کل 12ربیع الاول24دسمبر کو حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کی خوشی میں جشن عید میلاد النبیؐ ٹھٹھہ صادق آباد گردونواح کے چکوک میں شایان شان طریقہ،مذہبی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا،عیدمیلاد النبی ؐ کے جلوس و ریلیاں بھی نکالی جائیں گئیں،جبکہ مرکزی جلوس مسجد ٹھٹھہ صادق آباد سے بر آمد ہوگا،،اس موقع پر پولیس سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔خانیوال، نواں شہر، بارہ میل، کبیروالا سے نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار کے مطابق عید میلادالبنی اور کرسمس ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں ،ا س سلسلہ میں چرچز کی انتظامیہ بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھے اور اپنے اپنے چرچز پر ویلنٹےئرز کو تعینات کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز کمیٹی روم میں ضلع بھر کے منتظمین چرچز سے کرسمس ڈے پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری افتخار نذیر اور ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرسمس ڈے پر تمام چرچز کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ڈی پی او نے ا س موقع پر موجود پولیس افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول اور کرسمس ڈے یکے بعد دیگر آرہے ہیں اور موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں رہنی چائیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے حوالہ سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔دریں اثناء خانیوال اور نواحی علاقوں میں کل جشن عید میلا دالنبی مذہبی جوش اور عقیدت سے منایا گا کل چھوٹے بڑے ایک سوسے زائد جلوس نکالے جائیں گے مرکزی جلوس چوک میلا د مصطفی مرکزی جامع مسجد سے نکالا جائے گا سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا ،ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ،ڈی سی او خالد محمود شیخ ،ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ،مفتی شوکت سیالوی ،مولانا فتح محمد حامدی،پیر ادریس حیدری ،مفتی عبدالحمید چشتی ،شیخ ذوالفقار رضوی ،احمد رضا قادری اور دیگر رہنما قیادت کریں گے پرچم کشائی ہوگی درود پاک کا ورد کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد پر ہی آکر اختتام پذیر ہوگا شہر بھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے سرکاری اورپرائیویٹ عمارتوں پر چراغاں کردیا گیا ہے۔قبل ازیں کبیروالا شہر میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں ۔کبیروالا شہر میں بازاروں ،گلیوں ،مساجد اور رہائشگاہوں کو سبز پرچموں کے ساتھ سجایا جارہا ہے اور سرکاری عمارتوں سے دیگر جگہوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے ۔میلاد کونسل کبیروالا کی جانب سے ’’جشن ولادت نبی کریم ﷺ ‘‘ کے سلسلہ میں’’جشن میلاد ریلی ‘‘جامع مسجد نورانی ککڑہٹہ روڈ کبیروالا سے آج شام کو نکالی جائے ،جس کے اختتام پر چوک سردار پور میں سالانہ ’’محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ ‘‘ منعقد ہوگئی ،جس کی صدارت پیر سید حسن رضا مشہدی کریں گے جبکہ علامہ نصر اللہ نصر چشتی خطاب کریں گے ۔جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس 10بجے صبح جامعہ غوثیہ مہریہ نور یہ جھنگ روڈ کبیروالا سے شروع ہوگا،چوپڑہٹہ،بارہ میل،مبارک پور،سرائے سدھو اور ماڑی سہو سمیت دیگر علاقوں سے بھی جلوس نکالے جائیں گے ۔دعوت اسلامی کبیروالا کے زیر اہتمام جشن میلاد ریلی 3بجے مرکز فیضان مدینہ سے شروع ہوگی ۔ ٹبہ سلطان پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کو بھر پور انداز میں منا نے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے شہر میں سبز جھنڈیوں ، سٹیکراور سرکار کی آمد مرحباکے الفاظ لکھے ہوئے جھنڈوں کی فروخت کے لیے سٹال کھلے ہوئے ہیں جہاں پر بچے ،بڑے سب ہی پیارے نبیﷺ کی ولادت کے دن کو شیان شان طریقے سے منا نے کے لیے خریداری کرکے شہر کی گلیوں اور بازاروں کوسجا نے میں مصروف ہیں۔دریں اثناء جشن عید میلادالنبی ﷺ کو بھر پور انداز میں منا نے کے لیے تمام انتظامات کو حمتی شکل دے دی گئی ہے دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام کل بروز جمعرات12ربیع اول کو جشن عید میلاد النبٰیﷺ کے سلسلہ میں مدنی جلوس ساندہ کالونی اور فیضان مدینہ وارڈ نمبر3ٹبہ سلطان پور سے برآمد کیا جائے گا۔قبل ازیں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں کل بروز جمعرات 12ربیع او ل کا مرکزی جلوس مدرسہ نور النور وارڈ نمبر9ٹبہ سلطان پور جامع مسجد بازار والی کے قریب سے ساڑھے10بجے برآمد کیا جائے گا ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹی ایم اے میلسی کے زیراہتمام 12ربیع الاول کوجشن عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں سیدشفقت رضا بخاری ایڈمنسٹریٹرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میلسی کی میزبانی میں پروقار تقریب زیرصدارت شیخ الحدیث مولانامفتی غلام حیداویسی ٹی ایم اے کے سبزہ زار پرمنعقدہوگی ۔علاوہ ازیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی کے مریضوں میں مٹھائی اورجوس کے ڈبے تقسیم کئے جائیں گے ٹی ایم اے کے زیراہتمام منعقدہونے والے تمام پروگرامزباصلاحیت نوجوان ٹی ایم اوچوہدری محمدندیم اورایس ڈی او چوہدری عبدالغفارنے ترتیب دئیے ہیں۔لیہ سے نا مہ نگار کے مطابق ضلع لیہ میں جشن عید میلا د النبی ؐپورے ملک کی طر ح جو ش و خرو ش اور عقید ت و احترام کے سا تھ منا یا جا ئے گا ۔ لیہ میں مر کزی تقریب صبح نوبجے میلا د گرا ؤ نڈ میں منعقد ہو گی ۔ جس کی صدا ر ت ڈی سی او لیہ را نا گلز ا ر احمد کریں گے ۔ جب کہ مہما نانِ خصو صی میں پیر سید سبط الحسنین گیلا نی صدر جشن عید میلا د النبی ؐکمیٹی لیہ ، ایم پی اے لیہ چو ہدری اشفا ق احمد ، ممبر قو می اسمبلی پیر سید ثقلین شاہ بخاری ، مہر اعجا ز احمد اچلا نہ اور ڈی پی او لیہ غا زی محمد صلا ح الدین ہو ں گے ۔ بھر میں بہتر ین سجا و ٹ کر نے والے دکا ندا رو ں اور چرا غا ں وغیرہ میں پو زیشن حا صل کر نے وا لو ں میں خصو صی انعا ما ت تقسیم کئے جائیں گے ۔دریں اثناء جشن عید میلا د النبیؐ کے جلو س کا آغا ز صبح 9 بجے مد ر سہ انوارِ با رو سے ہو گا ۔ جلو س مد ر سہ سے رو ا نہ ہو کر فضل شہید چو ک شاہ سر خہ رو ڈ اور کو ٹ ادو رو ڈ سے ہو کر ریلوے رو ڈ پہنچے گا ۔ اختتا م فضل شہید چو ک میں ہو گا ۔ دو رانِ جلو س علما ئے کرام کا خطا ب ، نعت خوا نی اور حسنِ قرأ ت کا سلسلہ جا ری رہے گا ۔ مد ر سہ انوارِ با رو جمن شاہ میں سکو لو ں و دینی مدا ر س کے طلبا ء میں تقریری ، نعت خوا نی اور قرأ ت کے مقا بلے ہو ں گے ۔ جمن شاہ میں دکا نو ں پر خصو صی سجا و ٹیں کر دی گئی ہیں اور شاہ سر خہ رو ڈ کو دلہن کی طر ح سبز پر چمو ں بر قی قمقمو ں کے سا تھ سجا دیا گیا ہے ۔ لیہ سے نما ئندہ پا کستان کے مطابق ضلع لیہ میں جشن عید میلا د النبی ؐ منا نے کے سلسلہ میں تمام انتظا ما ت مکمل کر لیے گئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں مختلف ذمہ داریا ں تفویض کی گئی ہیں جن کی کما حقہ ادائیگی کے لئے متعلقہ حکا م دینی و ملی جذبہ سے خد ما ت سرانجا م دیں گے ۔ یہ با ت اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے جشن عید میلا د النبی ؐ کے انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی صدر محمد اکبر نیازی ، سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض ، ایم ٹی وی وسیم فیروز ،ٹی ایم او عثما ن جا وید ، صدر انجمن تا جران واحد بخش با روی ، سیٹھ محمد اسلم خان ، حافظ محمد جمیل ، محمد اشرف چشتی ، محسن رضا اعظمی ، احمد بخش کلا سرہ ، عطا ء الرحمن خان ، قاری غلام یٰسین قمر ، ریاض قیصر قیصرانی و دیگر نے شرکت کی ۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں حفاظتی نتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ضلع بھر میں 63محفل نعت ، 71میلاد کے جلوس اور 2کانفرنس ہونگی،جن پر 2000کے قریب پولیس کے آفیسران اور جوانوں کیساتھ قومی رضا کاران سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ رحیم یارخان سے بیورو نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھرکی ضلع حکومتوں کوحکم جاری کیاہے کہ وہ پولیس سمیت دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے الرٹ رہنے کاپابندبنائیں ‘ ضلع بھرمیں ایک ہزارسے زائدپولیس اہلکارورضاکاران سیکورٹی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جن پور سے ترنڈہ محمد پناہ آنے والی ریلی کے خوبصورت مناظر نے سب کے دل جیت لیئے ۔ربیع اول کے بابرقت اور مقدس مہینہ میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐ کی 12 ربیع اول کی آمد کی خوشی میں جن پور سے ترنڈہ محمد پناہ آنے والی خوبصورت ریلی نے سب کے دل جیت لئے ۔ ریلی میں کاروں ، موٹر سائیکلوں اور ڈالوں کو خوبصورت طریقہ سے سجایا گیا ۔ نعتیں پڑھی گئیں ۔ ریلی میں تمام اہل سنت ، تنظیم السعید ،تنظیم بقاء اسلام ، سنی تحریک و دیگر اسلامی علماء نے شرکت کی۔فورٹ عباس سے تحصیل رپورٹر کے مطابق جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر شہر بھر کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ۔ مفتی محمد خالد چشتی کی زیر قیادت انجمن غلامان مصطفی و قاری محمد اسحاق کی زیر صدارت انجمن نوجوانان اہلسنت کی طرف سے 12 ربیع الاول کو مرکزی جلوس ہونگے۔ انجمن غلامان مصطفی کی جانب سے 12 ربیع الاول کی طرف سے 21 گولوں کی سلامی ، اذان فجرتک درود سلام بعد نماز فجر قرآن خوانی ہوگی ۔ شفقت ٹریڈرز کی جانب سے 300 پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔ جلوس کے اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -