سیرت نبی پر عمل کر کے ہم اپنی دنیاوی اور روحانی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ؛حبیب الرحمٰن

سیرت نبی پر عمل کر کے ہم اپنی دنیاوی اور روحانی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ؛حبیب ...

  

 پشاور(پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زکواۃواوقاف اور مذہبی اُمور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ سیرت نبی ﷺ پرعمل کرکے ہی ہم اپنی دنیاوی اور روحانی زندگی کو سنوار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مسلمانوں اور دین اسلام کوبدنام کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام اس نازک صورتحال کا احساس کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے تاکہ باطل قوتوں کے مکروہ عزائم کوخاک میں ملایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلپانی ضلع بونیر میں سیرت نبی ﷺ کیُ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے امیر جماعت اسلامی کے رہنما انجنےئر ناصر علی اور چےئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی عبدالغفار نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ جب تک خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافذ ہو گا اور اسوہ رسول ﷺ کی پیروی نہیں کی جاتی اس وقت تک کامیابی ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمان قوم دین اسلام کی تعلیمات اور شاندار روایات کو بھولتے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ آج کئی ایک مسائل اور فتنوں سے دوچار ہے اور مفاد پرست غیر مسلم قوتیں متحد نظر آتی ہیں جو مسلمانوں سے شرم و حیا اور ایمان کی قوت چھیننے میں مصروف ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نبی پاک ﷺ پوری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں اور ان کی سیرت و تعلیمات اقوام عالم کے لوگوں کو امن ،بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتی ہیں اگر نبی پاک کی سیرت کو اپنی زندگیوں میں عملی نمونہ بنا لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ باہمی تنازعات ، بغض وعناد اورظلم و ناانصافی کا خاتمہ نہ ہو۔حاجی حبیب الرحمن نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عصری و فنی تعلیم کے حصول کے ساتھ دینی علوم اور نبی پاک کی سیرت و کردار کو اپنانے اورزندگی کیلئے مشعل راہ بنانے کو یقینی بناتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -