لکی مروت،شہید بینظر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے قافلہ گڑھی خدا بخش جائیگا

لکی مروت،شہید بینظر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے قافلہ گڑھی خدا بخش جائیگا

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے لکی مروت سے ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل کی سربراہی میں کارکنوں کا قافلہ گڑھی خدا بخش جائے گا اجلاس ضلعی سینئر نائب صدر حاجی اسم گل اور تحصیل لکی کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ خان بادشاہ کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا جس میں سٹی صدر حاجی محمد طارق سکندری فنانس سیکرٹری عین الدین خان سیکرٹری اطلاعات گل فراز عاجز خلیل مخلص گل اسلم خان اور دیگر مقامی قائدین سمیت کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ برسی میں شرکت کے لئے تحصیل جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ خان بادشاہ کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں تاکہ روانگی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے کہا کہ ان کے دروازے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہر کسی کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع لکی مروت کے عوام بالخصوص پی پی پی کارکنوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لئے بھٹوخاندان کی قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر حاجی اسم گل کی طرف سے پیش کردہ قرادار کی متفقہ منظوری دی گئی جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی صدر خانزادہ خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -